اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی

اڈیالہ جیل adiala jail

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر تین دن کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی حوالاتیوں کی ملاقات پر 3 دن کے لیے پابندی لگائی گئی ہے، یہ فیصلہ جیل اطراف میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک رہے گا، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے، علی محمد خان

جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کروانے کا بھی کہا گیا ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈ سکینڈل ریفرنس پر سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ظہیر عباس چودھری، انتظار پنجوتھا اور شعیب شاہین اور دیگر پیش ہوئے۔ وکلا صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے طبعی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں منظور کر لیں، سماعت میں نیب کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 2 پر جرح مکمل کرلی گئی۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ 19پر جرح مکمل ہوگئی بعدازاں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی گئی۔


متعلقہ خبریں