بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے، ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بہت سے اتار چڑھاؤ پر بات کی۔
اداکارہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں کہیں نہ کہیں کچھ ادھورا رہ گیا ہے، جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں، آپ اپنے بارے میں سچائی کو قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
شاہ رخ خان سے پہلے مجھے منت بنگلے کی آفر ہوئی تھی، سلمان خان
بہت سے ایسے خواب ہوتے ہیں جو کہ پورے نہیں ہو پاتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ آخر میں سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔
اداکارہ منیشا کوئرالہ کا مزید کہنا تھا کہ ماں نہ بن پانا بھی ان کے کئی خوابوں میں سے ایک خواب تھا، ان میں کینسر کی تشخیص کا سامنے آنا اور ماں نہ بن پانا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔
