وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، پرامن حل کی ضرورت پر زور

shahbaz sharif

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے حل کے لئے پرامن لائحہ عمل اختیار کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعظم نے پیغام میں کہا کہ بحث و مباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کی خوبصورتی ہیں لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

قائدن لیگ گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے تیار، عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری ایک حقیقت ہیں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے افراتفری اور اختلاف رائے کے صورتحال میں ہمیشہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو فوری سیاسی پوائنٹ سکورنگ شروع کر دیتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی بات کی اور خطے میں مسلم لیگ (ن)کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے ساتھ مل کر پرامن حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود امید ہے یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں