سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں صورتحال غیر یقینی ہوتی ہے ،محمد زبیر


سابق گور نر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

ہم نیوز کے پروگرا م ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بڑی عرصے سے پاکستان کی معاشی صورتحال خراب ہے ،جس کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے اور سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں صورتحال غیر یقینی ہوتی ہے۔

دوسرا ٹی 20، پاکستان نے آئر لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ رہی ہے کہ الیکشن ہوتے ہیں لیکن ہارنے والے نے آج تک شکست تسلیم نہیں کی ہے ، ملک میں ایسے الیکشن ہونے چاہیے جس سے سیاسی استحکام آئے ۔

محمد زبیر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اور زیادہ سخت شرائط کا عندیہ دیا ہے ، اگر پاکستان سیاسی طور پر مستحکم نہ ہوا تو مزید سخت شرائط ہوں گی ، ہم بڑے برے طریقے سے گرے ہوئے ہیں۔

جدہ ٹاور جلد برج الخلیفہ سے بلند ترین عمارت کا اعزاز چھین لے گا

اپریل 2022میں شہباز شریف وزیراعظم بنے تو پہلے دن اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ، مگر اس کے بعد جو کچھ مارکیٹ اور ڈالر کیساتھ ہوا سب نے دیکھا ہے ۔ ہم 2015میں بھی نجکاری کے قریب پہنچ گئے تھے ۔

سابق گورنر نے میں کسی نئی پارٹی میں جاوں گا یا نہیں اس کا تھوڑے دنوں میں پتہ چل جائے گا ۔


متعلقہ خبریں