قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر آئر لینڈ کیلئے روانہ

Muhammad Aamir

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر آئر لینڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر آج ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں محمد عامر کے سلیکشن پر غور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ محمد عامر کی روانگی دیر سے ویزا جاری ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تعلقات صرف کرکٹ کے ذریعے ٹھیک ہوسکتے ہیں، شاہد آفریدی

کرکٹ بورڈ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔

آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں