پنجاب اسمبلی نے سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی


پنجاب اسمبلی نے سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔

سانحہ نو مئی پر قرارداد وزیر پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کی ،قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔

پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 19 کے 2 اور گریڈ 20 کے 8 افسران کے تقرر و تبادلے

اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر سپیکر کے ڈائس کے پاس آگئے،اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں،حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا نومئی دلخراش دن کہ جب شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا۔

نومئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہدا کے یادگاروں کی توہین کی گئی،بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیاگیا،وطن عزیزی کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

آزاد کشمیر ،تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

قومی اداروں نے سازش کو ناکام بنا کر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا،ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں