اسرائیل میں الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ

aljazeera

اسرائیل حکومت نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے الجزیرہ چینل بند کرنے کی منظوری دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل میں الجزیرہ کا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں مزید 5روپے کلو کمی

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ الجزیرہ چینل کی عارضی بندش کے حق میں پہلے ہی ووٹ دے چکی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں فلسطین کی حمایت پر اسرائیل نے الجزیرہ چینل کو قومی سلامتی کیلیے خطرہ قرار دیا ہے۔  عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں الجزیرہ نیٹ ورک بند کرنے کا وقت ابھی نہیں بتایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے الجزیرہ کے بیورو چیف نے کہا کہ اسرائیل کا فیصلہ خطرناک اور سیاسی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلیے الجزیرہ کی لیگل ٹیم کام کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں