اوکاڑہ ، کار نہر میں جا گری ، 2 بچے جاں بحق ، 5 افراد زخمی

اوکاڑہ (okara)

اوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گرنے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اوکاڑہ کے قصبہ باہری پور کے قریب پیش آیا ، کار سوار فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

لکی مروت، تاجہ زئی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 19زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سال کا حبیب اللّٰہ اور 13 سال کی فاطمہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی 5 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں