وزیر صحت کاایوی سینا میڈیکل کالج میں طلبہ کے ساتھ مختلف واقعات کا نوٹس


صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایوی سینا میڈیکل کالج بیدیاں روڈ لاہور میں طلباء و طالبات کے ساتھ مختلف واقعات کا نوٹس لیا ہے۔

ایپل کی سہ ماہی آمدنی میں 4 فیصد کمی ریکارڈ

خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر آف فرانزک میڈیسن ڈاکٹر اللہ رکھا ہوں گے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈائرکٹر آف سٹوڈنٹس افیئرز، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن اور ایڈیشنل رجسٹرار آف اکیڈمکس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں