شہباز شریف کی بلاوجہ شکایت کی گئی ، اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے ؟ مولانا فضل الرحمن


جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کو نشانے پر رکھ لیا۔

لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں بلاوجہ شہبازشریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے؟ بات ان کی جائے جن کی حکومت ہے اور اب ان کی بات کرنی پڑے گی۔

پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ

کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں وہ ہمیں ڈانٹ رہے تھے یا اپنے سسرال والوں کو؟

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین میں عام شہریوں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت 35 ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا، امریکا انسانی حقوق کا علمبردار نہیں ، قاتل ہے۔

مولانا فضل الرحمن اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوگوں کے دماغ میں اسرائیل سے متعلق غلط سوالات ڈالے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے اسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں