20 کلو آٹے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی


20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت 2 ہزار دو سو روپے ہوگئی ہے جب کہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔


متعلقہ خبریں