لنکن پریمیئر لیگ میں نسیم شاہ سمیت کئی معروف کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

نسیم شاہ naseem shah

لنکن پریمیئر لیگ 2024کے پانچویں ایڈیشن کے لئے نسیم شاہ سمیت 500سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

لیگ کا آغاز یکم جولائی 2024ء سے ہو گا، چوبیس ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پانچ فرنچائزز کے اسکواڈ میں انتخاب کیلئے نیلامی کا اندراج کروایا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دو مئی کو پی ایس ایل ٹرافی اٹھائے وکٹری پریڈ کریگی

ناموں کا اندراج کرانے والے کھلاڑیوں میں جمی نیشم، تمیم اقبال، مشفق الرحیم، تسکین احمد،ٹم ساؤتھی،رسی وان ڈیرڈوسن اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ معروف کھلاڑیوں ریزا ہینڈرکس، ریلی روسو، شائی ہوپ، لونگی نگیڈی، رحمن اللہ گرباز، نجم الحسین منرو، کولن شنتو، لنگی نگیڈی، ایش سودھی اور آندرے فلیچرنے بھی اندراج کروا دیا ہے۔

افتخار احمد، محمد نواز،مجیب الرحمان، عثمان خواجہ، تبریز شمسی سمیت گلبدین نائب اور دیگر نامور کھلاڑی شامل ہیں، یاد رہے کہ 2024کا لنکن پریمیئر لیگ کے میچز تین مقامات کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں