خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ، ٹھکانہ تباہ

خیبر آپریشن (khyber operation)

خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس کے دوران سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور سرغنہ رازق سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر پشین میں آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں