190 ملین پائونڈز کیس ، اعظم خان سمیت 8 افراد ای سی ایل سے خارج ، عمران ، بشریٰ ، فرح گوگی کے نام برقرار

ای سی ایل (ECL)

 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام ای سی ایل پر رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری دی جس کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔

پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جن افراد کے نام لسٹ سے نکالے گئے ان میں سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی، عارف رحیم ، نوید اکبر، سکندر حیات ، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام شامل ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کے نام 190 ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک ہونے پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔

عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کرینگے ، حماد اظہر

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی ہلیہ بشریٰ بی بی ، فرح گوگی اورزلفی بخاری کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں