پاکستان چیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا میلہ سجنے کو تیار

پاکستان چیمپئنز لیگ

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام پاکستان چیمپئنز لیگ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ 13 مئی سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے جارہا ہے۔

پاکستان چیمپئنز لیگ کے دوسری انٹرلوپ میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں لاہور سکندرز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ دیگر ٹیموں میں کراچی آرچرز، کوئٹہ اسٹرائیکرز، اسلام آباد اسٹالیئنز، پشاور لائنز اور ملتان کنگز شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل اور اختتامی تقریب 17 مئی کو اقبال اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ ملک بھر سے سینئر، جونئیر اور ایمرجنگ پلیئرز اس لیگ میں شرکت کریں گے۔

پی ایس ایل 2025 کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے، وقار یونس کی تجویز

پی ڈبلیو سی سی مستقبل میں پی سی ایل کو پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز پر دنیا کی پہلی فرینچائز وہیل چیئر کرکٹ کے طور پر متعارف کرانے کا خواہشمند ہے۔ اس ضمن میں پی سی بی کو بھی پی سی ایل میں بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

پی ڈبلیو سی سی کے ترجمان کے مطابق پی سی ایل جلد ایک برانڈ کے طور پر وجود میں آئے گی جس سے کھلاڑیوں کو اعلیٰ سہولیات اور مراعات کے ساتھ ساتھ ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں