آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ، پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف (IMF )

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، جس میں پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہو گی۔

پاکستان سمیت کئی ممالک معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ، آئی ایم ایف

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، نئے پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان آئے گا۔


متعلقہ خبریں