سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

سولر پینل

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی


گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس ضمن میں سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔

جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے، پاور ڈویژن نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔

ملک میں سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ

حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظر ثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

سمری منظور ہونے کے بعد سولر پینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں