وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایت پر 638حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے انسٹال کردئیے گئے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 638حساس امتحانی سنٹرز میں 2697کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی ملک کے تمام مسائل کا حل ہیں، شبلی فراز
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے 2395 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں،کل امتحانی مراکز میں سے 823امتحانی سنٹرز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ لاہور میں تاحال 8حساس امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں کیمروں کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
پرائیویٹ سیکٹر کے گندم درآمد کرنے کی وجہ سے آٹے کی قیمت کم ہوئی ، مفتاح اسماعیل
رانا سکندر حیات نے کہا کہ مانیٹرنگ کے لئے 2مقامات پر کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں،مانیٹرنگ یونٹ سے تمام سنٹرز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرکا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ وائز مانیٹرنگ کی سہولت موجود ہے،ون کلک پر کسی بھی ڈسٹرکٹ کے امتحانی سنٹر کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔