لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نویں جماعت (SSC پارٹ اول) کے پہلے سالانہ امتحان 2026 کا سرکاری نتیجہ اور رزلٹ گزٹ جاری کردیا۔
سرکاری رزلٹ گزٹ کے مطابق امتحان میں 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ کو امتحان کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 87 ہزار 597 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ تحریری امتحانات 17 اپریل سے 8 مئی 2026 تک منعقد ہوئے۔نتیجے کا اعلان آج بروز بدھ 2 ستمبر 2026 کو جاری کیا گیا۔
نتائج میں لاہور کے علاوہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ریگولر اور پرائیویٹ امیدوار شامل ہیں۔ سرکاری گزٹ 1,799 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں امیدواروں کے انفرادی نتائج، ادارہ وار ریکارڈ، مضامین کے نتائج اور مختلف گروپس کی کارکردگی شامل ہے۔
ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کی کارکردگی
ریگولر امیدواروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 264 نے امتحان دیا، جن میں سے 96 ہزار 566 کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 53.57 فیصد رہا۔
دوسری جانب 1 لاکھ 4 سو 12 پرائیویٹ امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 33 ہزار 977 کامیاب ہوئے۔ پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 33.84 فیصد رہا۔
طالبات کی کامیابی کا تناسب طلبہ سے زیادہ
لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے نتائج میں طالبات نے طلبہ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 1 لاکھ 50 ہزار 882 طالبات نے امتحان دیا، جن میں سے 82 ہزار 410 کامیاب ہوئیں، جبکہ کامیابی کا تناسب 54.62 فیصد رہا۔
طلبہ میں 1 لاکھ 29 ہزار 794 امیدوار شریک ہوئے اور 48 ہزار 133 کامیاب قرار پائے۔ طلبہ کی کامیابی کا تناسب 37.08 فیصد رہا۔
سائنس گروپ سب سے آگے
گروپ وار نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے 2 لاکھ 3 ہزار 844 امیدواروں میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 802 کامیاب ہوئے، جبکہ کامیابی کا تناسب 54.85 فیصد رہا۔
ہیومینیٹیز/آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 22.93 فیصد جبکہ ٹیکنیکل گروپ میں 41.39 فیصد رہا۔
اہم مضامین میں کامیابی کا تناسب
ترجمۃ القرآن میں کامیابی کا تناسب 94.03 فیصد، اردو میں 93.93 فیصد اور اسلامیات میں 91.35 فیصد رہا۔
انگریزی میں 80.52 فیصد، فزکس میں 78.94 فیصد، بائیولوجی میں 73.84 فیصد اور کیمسٹری میں 70.89 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔
ریاضی میں کامیابی کا تناسب 62.34 فیصد جبکہ کمپیوٹر سائنس و انٹرپرینیورشپ میں 69.23 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے نتائج میں سرکاری اسکولوں کی کارکردگی کا پول کھل گیا
لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں واضح فرق سامنے لے آیا۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی کامیابی کی شرح 40 فیصد سے بھی کم رہی، جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور بورڈ کے مطابق سرکاری اداروں کے ایک لاکھ ایک ہزار 79 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے صرف 40 ہزار 409 کامیاب ہوسکے۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی مجموعی کامیابی کی شرح 39.98 فیصد رہی۔
🎓 **SSC, 9th Class (First Annual), 2026 | Result (02.09.2026)** 📢
*All Boards Gazettes*
✔️Faisalabad Board [https://t.co/mq6qxdX5jM]
D.G. Khan Board [https://t.co/B729NToobF]
✔️ Sahiwal Board [https://t.co/7ZpIKK99Zf]
✔️Rawalpindi Board ([https://t.co/bpvlkZUqcL]
Sargodha…— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) September 2, 2026
اس کے مقابلے میں نجی تعلیمی اداروں کے 79 ہزار 185 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 56 ہزار 157 کامیاب قرار پائے۔ نجی اداروں کے طلبہ کی کامیابی کی شرح 70.92 فیصد رہی۔
سائنس گروپ میں بھی بڑا فرق
سائنس گروپ کے نتائج میں بھی سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان نمایاں فرق سامنے آیا۔ سرکاری اسکولوں کے سائنس گروپ کے 47.79 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے، جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں کامیابی کی شرح 73.16 فیصد رہی۔
آرٹس گروپ میں دونوں کی کارکردگی کم
آرٹس گروپ کے نتائج میں سرکاری اور نجی دونوں اداروں کی کامیابی کی شرح نسبتاً کم رہی۔ سرکاری اسکولوں کے صرف 25 فیصد طلبہ کامیاب ہوسکے، جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں کامیابی کا تناسب 38.29 فیصد رہا۔
ٹیکنالوجی گروپ میں بھی نجی ادارے آگے
پہلی بار متعارف کرائے گئے ٹیکنالوجی گروپ میں بھی سرکاری اور نجی اداروں کے نتائج میں نمایاں فرق رہا۔ سرکاری اسکولوں کے 40 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے، جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے 71.96 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔


