روینہ ٹنڈن کی بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کی نصیحت


بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل روینہ ٹنڈن نے اپنی بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کی نصیحت کی ہے۔

شاہ رخ خان ہمیشہ بڑے تھے اور ہمیشہ رہیں گے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں ایک نجی انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو روینہ سے سوال کیا گیا کہ اپنی نے بیٹی راشا کو پیار ومحبت کے حوالے سے کوئی ہدایت دی ہے؟ سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے اداکارہ روینہ نے جواب دیا کہ اس کیلئے ابھی تو ضروری ہے کہ وہ اپنے کیرئیر اور پڑھائی پر توجہ دے۔

ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے روینہ نے کہا کہ اگر وقت گزرنے کیساتھ اسے کوئی پسند آتا ہے اور وہ اس کیساتھ شادی کرنا چاہتی ہے تو میں اسے یہی کہوں گی کہ پہلے اس لڑکے کیساتھ وقت گزارو، اسے سمجھو اور اپنے جیون ساتھی کے انتخاب میں جلد بازی نہ کرو۔

یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، ورنہ آج کل کی لڑکیاں تو یہ سوچتی ہیں کہ شادی کر لیتے ہیں کیونکہ اس کے فنکشنز میں بہت مزہ آئے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں