190 ملین پاؤنڈز کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

عمران خان (imran khan)

190 ملین پاؤنڈز کیس میں وکلاء صفائی نے جرح مکمل کر لی جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں نے بیان قلمبند کر لیے۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، عمران خان اور انکی اہلیہ کیخلاف 4 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ سامنے آگئی

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے۔

اس موقع پر وکلا نے مزید دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی ، بعد ازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

یاد رہے کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں