پھولوں کی مدد سے دنیا کا پہلا ہیرا تیار

Diamond

 چینی سائنسدانوں نے پھولوں کی مدد سے دنیا کا پہلا ہیرا تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک مقامی پھول میں موجود کاربن ایٹمز کی مدد سے دنیا کا پہلا ہیرا تیار کیا ہے جو 3 قیراط کا ہے۔

یہ ہیرا اپنی نوعیت کا پہلا ہیرا ہے جس کی نقاب کشائی چین کے صوبے ہینان کے شہر لویانگ میں کی گئی۔

اس ہیرے کو لویانگ کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے اور اسے لویانگ نیشنل پیونی گارڈن کو عطیہ کیا گیا۔ کمپنی مصنوعی ہیروں میں مہارت رکھنے کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز سے زہریلا مواد خارج ہونے کا خدشہ

گزشتہ ماہ کے آخر میں پیونی گارڈن کی انتظامیہ نے کمپنی کو یہ ہیرا بنانے کے لیے اپنے باغ میں سے مخصوص پھول فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ ان پھولوں میں تقریباً 50 سال پرانا peony بھی شامل تھا۔

کمپنی کے سی ای او وانگ جینگ نے کہا کہ ہیرے کی قیمت 3 لاکھ یوآن ہے۔ یہ ہماری بایوجینک کاربن ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے جس میں اعلی درجہ حرارت اور دباؤ کا استعمال کیا جاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں