اب تک شادی کے لئے پیغامات ملتے ہیں،نشو بیگم کا انکشاف

nishu begum

معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کی پیشکش ہوتی ہیں، لیکن ان کا چوتھی مرتبہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

موبائل فونز کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ

نشو بیگم نے ایک اور ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیشہ سے ان کی شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے۔ کبھی ان کا نام کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تو کبھی کسی کے ساتھ۔ جس کی وجہ سے ہر ملنے والا ان سے شادیوں کے حوالے سے سوال کرتا رہتا اور اس طرح ان کا پورا وقت ان شادیوں کی تردید یا تصدیق میں گزر جاتا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ افیئر نہیں رکھا ہمیشہ شادی کو ترجیح دی ہے کیونکہ یہ ہی حلال طریقہ ہے۔

ایرانی صدر کی آمد، لاہور میں بھی کل عام تعطیل کا اعلان

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں چاہنے والوں کی جانب سے اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو انہیں اب تک پرپوز کر رہے ہیں اور کہا کہ اس طرح کی توجہ کسی بھی عمر میں اچھی لگتی ہے لیکن ان کا چوتھی مرتبہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور سنگل رہنے پر مطمئن ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں