ایرانی صدر کی آمد ، کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی تعطیل (karachi holiday)

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے سلسلے میں کل 23 اپریل بروز منگل کو کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ایرانی صدر دورہ اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، اس کے علاوہ لاہور اور کراچی میں ان کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

خیبر پختونخوا، تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

ایرانی صدر کل منگل کو کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں ایرانی صدر کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔


متعلقہ خبریں