فلم انڈسٹری میں پسندیدہ لوگوں کو ہی کام دیا جاتا ہے، پرینیتی چوپڑا

parineeti chopra

بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بہت سے کیمپ بنے ہوئے ہیں جس میں پسندیدہ لوگوں کو ہی کام دیا جاتا ہے۔

آج کل ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہوں،ہانیہ عامر کا انکشاف

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے فلم انڈسٹری سے متعلق کھل کر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سے کیمپس اور حلقے بنے ہوئے ہیں۔

اگر ایک کام کیلئے دو لوگ ہیں اور دونوں ہی باصلاحیت ہیں جن میں سے ایک پسندیدہ ہوگا اور دوسرا نہیں ہوگا، جو پسندیدہ نہیں ہے وہ کام کا موقع کھودے گا۔

متحدہ عرب امارات،فیملی اقامہ کیلئے نئی شرائط جاری

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ انڈسٹری میں میرٹ کو ترجیح دی جائے، اگر مجھ میں ٹیلنٹ ہے اور میں بھی فلم میں بزنس دینے کے لائق ہوں تو مجھے بھی موقع ملنا چاہیے اور اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ میرا کوئی رشتہ دار انڈسٹری میں نہیں ہے یا پھر میں آپ کے کیمپ میں نہیں ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں