مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، پولٹری مالکان اور ٹریڈرز کا انتظامیہ کیساتھ مذاکرات سے انکار

مرغی قیمت (chiken price)

پنجاب میں مرغی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ، گوشت کی من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے ، دوسری جانب پولٹری فارم مالکان اور ٹریڈرز نے ضلعی انتظامیہ سے مرغی کی قیمت پر مذاکرات سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پولٹری فارم مالکان نے چکن کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ گوشت کی قیمت کم کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 850 روپے کلو تک پہنچ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

مرغی کے صاف گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے سے زائد وصول کی جا رہی ہے۔

مرغی کا گوشت دو روز میں 25 روپے کلو مہنگا

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرغی کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کیے تھے۔


متعلقہ خبریں