ضمنی انتخابات ، پولنگ اسٹیشنز پر لڑائی جھگڑے ، ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

ضمنی انتخابات (Bye election)

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات سامنے آئے ہیں ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

نارووال کے حلقہ پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار کر شدید زخمی کر دیا ، 60 سالہ محمد یوسف ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔

ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند

فیروزوالہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین گتھم گتھا ہو گئے، کارکن ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، کارکنوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔

ضمنی انتخابات ، سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنیکی منظوری

شیخوپورہ میں پی پی 139 کے پولنگ سٹیشن جھگیاں سیالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق صورتحال پر قابو پا کر پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی پی 149 کے پولنگ سٹیشن 171 میں سنی اتحاد کونسل اور آئی پی پی کے کارکنوں میں کیمپ لگانے پر جھگڑا ہوا، پولیس نے آئی پی پی اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کی ٹکٹ پر جائیں گے،روف حسن

پی پی 266 رحیم یار خان میں دوگروپوں میں ہاتھاپائی ہوئی ، جس کے باعث پولنگ اسٹیشن محب شاہ پر پولنگ روک دی گئی۔


متعلقہ خبریں