اگر حالات کو بہترکرنے کیلئے کوئی انیشیٹو لیا جا رہا ہے تھا بہتر ہے، علی محمد خان

Ali Muhammad Khan

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو جیل سے نکالنا ہو گا۔

ہم نیوز کےپروگرام ”نیوز لائن ود ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار خان ” میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ جو نعرے مولانا فضل الرحمان کیخلاف لگے ہم اس کے حق میں نہیں ہیں۔ ماضی میں مولانا بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کہتے رہے ہیں ، ہمارےکامیابی ہے کہ مولانا فضل الرحمان نےبانی تحریک انصاف کو مسلمان تسلیم کر لیا ہے۔

عمر ایوب کا ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اگر مولانا ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو انہوں نےپھر سینیٹ میں حکومت کا ساتھ کیسے دیا؟اور اگر وہ واقعی ہی ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو پھر مکمل ہمارا ہی ساتھ دیں ۔

رہنماتحریک انصاف نےکہا کہ اگرحالات کوبہتری کیلئےکوئی انیشیٹولیا جا رہا ہے تو یہ بہتر ہے، صدر مملکت آصف زرداری نےبھی مذاکرات کی بات کی ہے، ہمیشہ حکومت  مذاکرات میں پہل کرتی ہے ، اگر یہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو پہلے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو جیل سے نکالنا ہو گا ۔


متعلقہ خبریں