2018میں دھاندلی ہوئی تو ہم نے تحریک چلائی تھی ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر سیاست کی ہے، ہماری تحریک اب کوئی نہیں روک سکتا۔

پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، ہم جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہم کل بھی غلط کو غلط کہہ رہے تھے اور آج پھر میدان میں ہیں اور غلط کو غلط کہہ رہے ہیں۔

عمر ایوب کا ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پشین پہلے بھی جمعیت علمائے اسلام کا قلعہ تھا ، آج بھی ہےاور آئندہ بھی رہے گا، بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے، پورے ملک میں جائیگی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہماری تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 2024 کے الیکشن میں ساتھ دینے پرعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں