چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا


پشاور: جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں جاوید لطیف کیخلاف ایکشن لینا چاہیے، حنیف عباسی

واضح رہے کہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 15 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روز جسٹس اشتیاق ابراہیم کی مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں