ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو جعلی ڈگری پر برطرف

Shoaib Khoso

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹایا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی سپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیر اعظم کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے

دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور الحق کو نیا ڈی جی اسپورٹس بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیش جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ شعیب کھوسو پر جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں