روٹی 16اور نان20روپے میں فروخت کریں گے،نان بائی ایسوسی ایشن رضامند

Naan-Roti

راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جنرل سیکریٹری نانبائی ایسوسی رشید قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن پر من و عن عمل کریں گے،روٹی 16اور نان20روپے میں فروخت کریں گے۔

مذکرات کامیاب کروانے میں سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم نے اپنا کردار ادا کیا،سابق میئر راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن کے مطالبات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز تک پہنچائیں گے۔

فوریکس مارکیٹس میں بھونچال ، بٹ کوئن کی قیمت گر گئی

یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں نان بائیوں نے ہڑتال کررکھی تھی جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا  تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں