مدینہ منورہ، 40 برس سے زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کر گئے

شیخ اسماعیل sdeath of Sheikh Ismail Al-Zaim Abu Al-Sabaa

مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے اور قہوہ پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے۔

96 سالہ شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا، وہ 50 سال سے مدینہ منورہ میں رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی شہری کی پیدل عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی

شیخ اسماعیل مدینہ منورہ آنے والے ہر زائر کو ڈسپوزایبل کپس میں گرما گرم چائے یا کافی مفت پیش کیا کرتے تھے۔

شام سے تعلق رکھنے والے یہ بزرگ کبھی کبھار زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔

شیخ اسماعیل زائرین کو مفت خوشبو بھی لگاتے تھے اور کھجوریں بھی روزانہ کی بنیاد پر مفت تقسیم کرتے تھے۔

 


متعلقہ خبریں