نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئیج کے طلبا و طالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

numl

فوٹو: فائل


نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئیج (NUML) کے 54 رکنی طلبا و طالبات پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔

وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

سمسٹر بہار 2024ء :دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25اپریل تک توسیع

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں سینیٹ حکام کی جانب سے وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں