ممبئی میں سلمان خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سلمان خان (salman khan)

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر 2 نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر صبح 5 بجے پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے۔

سلمان خان اگلی عید پر ایکشن میں نظر آئیں گے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ  جائے وقوعہ پہنچ گئی ، واقعے کے بعد سلمان خان کے گھر کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

فورنزک ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے دیوار پر موجود گولی کے نشان کا جائزہ لیا ، پولیس حکام سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کر رہے ہیں جن کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میں اور عامر خان علیحدہ علیحدہ زندگی گزارنا چاہتے تھے ، طلاق پر پریشان نہیں ، کرن رائو

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کے وقت اداکار اور ان کے والدین گھر میں موجود تھے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ نے اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔


متعلقہ خبریں