اسرائیل اور ایران میں جو ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی،اگر میں صدر ہوتا تو کبھی یہ جنگ نہیں ہوتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اتوار کو علی الصبح اسلام آباد پہنچے گی

ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو سٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جونہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں