مری میں عید الفطر اور ویک اینڈ پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،سی ٹی او راولپنڈی

Murree Traffic

مری میں عید الفطر اور ویک اینڈ پر سیاحوں کی آمد کا تاحال سلسلہ جاری ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی  تیمور خان کے مطابق عید کے پہلے دن سے اب تک تقریباً 49 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئی ہیں۔ اس وقت بھی مری میں سیاحوں کی تقریباً 7 ہزار 500 گاڑیاں موجود ہیں۔

دو مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق ، 27 زخمی

ترجمان سی ٹی او نے بتایا کہ مری میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔ سی ٹی او، ایس ٹی او راولپنڈی اور ڈی ایس پی ٹریفک انتظامات کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔

ترجمان سی ٹی او نے مزید بتایا کہ لفٹرز اور بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں گے۔ شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے انتظامات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں