پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کر دی

اسٹیٹ بینک

پاکستان نے ایک ارب ڈالر مالیت کے انٹر نیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالیت کے انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی میں اصل رقم کے ساتھ منافع بھی ادا کیا گیا ہے، مرکزی بینک کے مطابق انٹر نیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی ہے، جو بانڈ ز ہولڈرز کو ادائیگی کرے گا۔

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے 2014 میں ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا اور یہ ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز اپریل 2024 میں میچور ہو گئے تھے۔ ماہرین کےمطابق حکومت کے بانڈز کی بروقت ادائیگی کے بعد ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہو گا۔


متعلقہ خبریں