زائرین سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 18 افراد جاں بحق

EDHI

بلوچستان کے ضلع حب کے قریب زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ،جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق 15 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، زخمی ہونے والے 40 افراد کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو سرد خانے منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد

ریسکیو ذرائع نے بتا یا ہے کہ مسافروں سے بھری گاڑی ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جارہی تھی۔ ڈی پی او حب منظور بلیدی کے مطابق گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 


متعلقہ خبریں