بھارت میں عام انتخابات کچھ دن بعد، مودی سرکار کی مذموم حرکتیں جاری

india election

بھارت میں عام انتخابات میں بس کچھ دن باقی ہیں لیکن مودی سرکار اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئی۔

عوام میں مسلسل نفرت اورمسلم مخالف پروپیگنڈا پھیلانے کے ساتھ ساتھ اب اپوزیشن جماعتوں کے بھی درپے ہوگئی۔

مودی سرکار کانگریس کے انتخابی منشور سے خوفزدہ ہوگئی ہے اورکانگرس کا انتخابی منشورمسلم لیگ سے مماثلت قراردے ڈالا،مودی سرکارپروپیگنڈا کررہی ہے کہ کانگریس کے منشورمیں وہی سوچ جھلک رہی ہے جو آزادی کے وقت مسلم لیگ کی تھی۔

دبئی میں بینک صارفین سے فراڈ کرنیوالے 494 افراد گرفتار ، فون ، لیپ ٹاپ ، رقم برآمد

بی جے پی کے دیگرلیڈر بھی کانگرس کے خلاف اپنا سیاسی تعصب دکھا رہے ہیں۔وزیر خزانہ نرملہ سیتا نے دعوی کیا ہے کہ کانگرس اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے پاس بجٹ ہی نہیں۔

ادھرمودی سرکارکے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بھارت پر آج ایسے حکمران ہیں جو ملکی وقار کے لیے خطرہ بن چکے ہیں،انھوں نے ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کی طرف دھکیلا۔

عدم مساوات اور ظلم کو بڑھاوا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آئین میں ردو بدل کر کے پورا نظام تباہ کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں