خواتین فرمائشیں کرتی ہیں اپنے جیسا بنادیں، نادیہ حسین

nadia hussain نادیہ حسین

اداکارہ‘ ماڈل اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین ان کے بیوٹی سیلون پر آکر فرمائشیں کرتی ہیں کہ انہیں اداکارہ جیسا بنایا جائے۔

ایک ٹی وی شو میں نادیہ نے بتایا کہ خواتین ان سے سب سے زیادہ یہی فرمائش کرتی ہیں کہ انہیں اپنے جیسا بنادوں۔

رابی پیرزادہ کا عدنان صدیقی کی جانب سے خواتین کو مکھیاں قرار دینے کے بیان سے اتفاق

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہی بات سمجھ نہیں آتی کہ جب ہر شخص کی اپنی جسامت، اپنی ساخت، اپنے خدوخال ہوتے ہیں تو کوئی کسی دوسرے جیسا کیسے بن سکتا ہے؟

نادیہ حسین نے کہا کہ وہ پلاسٹک سرجری نہیں کرتیں لیکن اگر کوئی پلاسٹک سرجری بھی کروالے تو بھی کوئی کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلون پر چھوٹے مسائل یا پریشانیاں ہوتی رہتی ہیں، کبھی کسی کے بال بنانے کا مسئلہ آتا ہے تو کبھی کسی خاتون کے ہیئر کلر کا معاملہ ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں