ایم کیو ایم قیادت کہہ چکی، میں ہی آئندہ بھی گورنر سندھ رہوں گا، کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کہہ چکی ہے کہ وہ ہی ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ بھی گورنر رہیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سندھ کی گورنر شپ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے لیے نسرین جلیل یا دیگر کے جو نام سامنے آرہے ہیں وہ نام ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے نہیں آرہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خوش بخت شجاعت کو بھی گورنر سندھ بنایا گیا تو وہ ایم کیو ایم کی تصور نہیں ہوں گی۔ کام کرنے کے باوجود مجھے گورنرشپ سے ہٹانے پر سوال ضرور ہوگا۔

ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات ، نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا

گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے علاوہ فاروق ستار، مصطفیٰ کمال سمیت قیادت کہہ چکی ہے کہ وہ ہی ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ بھی گورنر رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں بغیر سرکاری فنڈنگ آئی ٹی یونیورسٹی قائم کی، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر اکاؤنٹس کو سود سے پاک کیا۔ دن میں 17 گھنٹے کام کرکے اپنے دروازے لاکھوں عوام کے لیے کھولے گئے۔


متعلقہ خبریں