بھارت کے آنے کی بات قبل از وقت، باہر سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈولڈ ہے۔

پی سی بی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کی آئندہ سیزن شیڈولڈ سیریز کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم  پہلے آئرلینڈ، انگلینڈ پھر ورلڈ کپ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت جنوبی افریقا کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے تاہم پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کیلئے ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کل پریس کانفرنس میں متوقع

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کا فیصلہ 15 اپریل تک ہو جائے گا۔ کوچز کے لیے اشتہار دیا ہوا ہے، 15 اپریل تک انٹرویوز کر کے ان کے ناموں کو فائنل کرلیا جائے گا اس کے ایک دو روز بعد اعلان بھی کر دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ عثمان خان پاکستان کی قومی ٹیم میں کھیلنے کیلئے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے، عثمان خان سلیکشن کا معاملہ زیر غور ہے۔


متعلقہ خبریں