سعودی عرب، ریاض سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہو گیا

بارش

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگرملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

دارالحکومت ریاض میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جبکہ دیگرملحقہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے باران رحمت برس رہی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کا امکان

ریاض کے علاوہ الخرج، القصیم، البریدہ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

بارش کی وجہ سے صحرائی وادیاں بھی پانی سے سیراب ہوگئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے موسم سہانا اورخوشگوار ہوگیا ہے،سعودی حکام نے ملکی اورغیر ملکیوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں