ٹک ٹاک بناتے افغان باشندہ فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر جاں بحق

ٹک ٹاک (tik tok)

فائل فوٹو


 ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر چل بسا۔

افغان باشندہ فیصل مسجد اسلام آباد کی پہلی منزل پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک اپنا توازن کھونے پر نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔

غیر اخلاقی مواد کا سدباب ، عراق میں ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے درخواست کابینہ کو ارسال

نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، مرنے والا نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ فیصل مسجد آیا ہوا تھا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل کی حفاظتی دیوار پر چڑھ کر ویڈیو بناتے ہوئے نیچے گرا۔


متعلقہ خبریں