ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل

اسٹیٹ بینک

حکومت پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیےگئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو وسط اپریل میں10 سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے،حکومت کا حکم ملتے ہی اسٹیٹ بینک یورو بانڈ کی ادائیگی کر دے گا، جس کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا قرض 7 ارب ڈالر رہ جائے گا۔

مہنگائی کو50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان دسمبر 2023 میں بھی یورو بانڈ کے ایک ارب ڈالر ادا کر چکا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں