بنی گالہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 3 کروڑ کے ہیرے ، سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

بنی گالہ ڈکیتی (bani gala robbery)

اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں رواں سال کی ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

عبداللہ حسن نامی شہری نے تھانہ بنی گالہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ میں ایف 11 میں موجود تھا کہ میرے باورچی نے کال پر گھر میں ڈاکو گھس آنے کی اطلاع دی۔

اسلام آباد:ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکو موبائل فونز کیساتھ شہری کے شوز بھی اتروا کر لے گئے

ایف آئی آر کے مطابق 2 مسلح ڈاکووں نے باورچی کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک کروڑ مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا، 75 لاکھ روپے کی 10 گھڑیاں ، 15 ہزار ڈالر، ساڑھے تین لاکھ نقدی اور قیمتی پرفیوم  لوٹ کر لے گئے۔

تھانہ بنی گالہ پولیس نے واقعے کی اسلام آباد،تھانہ بنی گالہ پولیس نے واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں