پی ٹی آئی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرکا اعلان

ali zafar

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سینیٹ میں اپوزیشن اور پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر علی ظفر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوارہونگے جبکہ پارٹی کی جانب سے سینیٹر عون عباس بپی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

ملک میں 29 روزے اورعید الفطر میڈل ایسٹ کیساتھ ہو گی، ماہرین فلکیات

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ آج القادر ٹرسٹ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، پراسیکیوشن کا کیس زمین بوس ہو چکااورتوشہ خانہ کیس بھی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیاہے،بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ میرے خلاف تما م کیسز سیاسی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس بپی ہوں گے۔


متعلقہ خبریں