آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل

pak team

کاکول کیمپ میں شریک قومی کرکٹر کو 7 اپریل کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے افطار کے لئے مدعو کیا گیا تھا لیکن اب شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹرز کو اب 7 اپریل کی بجائے 8 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار ڈنر پر افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوں گے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی حادثے میں زخمی

افطار ڈنر میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ کاکول میں جاری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فزیکل ٹریننگ کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں