لکی مروت: پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اور اہلکار شہید

Police

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں ڈی ایس پی اور ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی گل محمد خان کی گاڑی کو منجی والا چوک کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت ڈی ایس پی علاقے میں معمول کی گشت پر تھے۔

حملے میں پولیس اہلکار نسیم گل بھی شہید ہو گئے جبکہ اہلکار فاروق شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے مردان میں آپریشن کے دوران ایس پی شہید جبکہ انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت مارا گیا تھا۔

مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختون خوا کابینہ کی عسکری قیادت سے ملاقات

سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی اور 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادرسمیت 2 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں